لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24کی بندش کا حکم معطل کر دیا ،سماعت آج تک ملتوی
آج (بدھ)کو میٹنگ منٹس پیش کئے جائیں، عدالت اس کا فیصلہ کرے گی
چینل کی بندش سے متعلق مجاز اتھارٹی نے حکمنامہ جاری کیا،وکیل پیمرا
کیا مجاز اتھارٹی عدالتوں سے بڑی ہے،عدالت
لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ساجدمحمود سیٹھی نے چینل 24کی بندش کا پیمرا کا حکم معطل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آج (بدھ)کو میٹنگ منٹس پیش کئے جائیں، عدالت اس کا فیصلہ کرے گی۔ منگل کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے کہا کہ چینل کی بندش سے متعلق مجاز اتھارٹی نے حکمنامہ جاری کیا جس پر عدالت نے پوچھا کہ کیا مجاز اتھارٹی عدالتوں سے بڑی ہے۔ عدالت نے پیمرا کی جانب سے چینل 24کی بندش کا حکمنامہ معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج (بدھ)تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی عدالت عدالت میں موجود تھی۔ ZS