کوروناوائرس،مزید 77 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 4839ہو گئی

کوروناوائرس،مزید 77 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 4839ہو گئی

2ہزار691نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کل تعداد 2لاکھ 34ہزار509ہوگئی

ایکٹوکیسز94 ہزار 713  ، 1 لاکھ 34 ہزار 957 صحتیاب ،2306کی حالت تشویشناک

پنجاب 82669، خیبرپختونخوا28236، بلوچستان10841، اسلام آباد13557،گلگت 1587اور آزاد کشمیر میں1383تک کیسز پہنچ گئے

اسلام آباد (صباح نیوز)  ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 77افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات 4ہزار 839 ہو گئیں ،2691نئے کیسز رپورٹ ہونے سے کل تعداد 2لاکھ 34ہزار509 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 77افراد جاں کی بازی ہار گئے اور اموات 4839ہو گئیں ، 2ہزار691نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور کل تعداد 2لاکھ 34ہزار 509 ہو گئی ۔ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے، ملک بھر میں صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی،2306کی حالت تشویشناک ہے ۔پنجاب میں ایک ہزار899افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار572، خیبرپختونخوا ایک ہزار38، بلوچستان124، اسلام آباد140، آزادکشمیر 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 71 کورونا مریض ہسپتا لوں اور 6 گھروں میں جاں بحق ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 41 اموات ہسپتالوں اور5گھروں میں ہوئیں۔ایک دن میں پنجاب میں 14 اموات ہسپتالوں اور ایک گھر میں ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 10 کورونا مریض  ہسپتال اور ایک گھر پردم توڑگیا۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں 3 اموات ہسپتالوں میں ہوئیں۔ بلوچستان میں ایک دن کے دوران ہسپتال ایک کورونا مریض جاں بحق ہوا۔گلگت بلتستان میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہسپتال میں 2اموات رپورٹ ہوئیں اور آزادکشمیر میں کوئی بھی کورونا وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد96ہزار236ہوگئی جبکہ پنجاب82ہزار669، خیبرپختونخوا28ہزار236، بلوچستان10ہزار 841، اسلام آباد13 ہزار557، گلگت ایک ہزار587اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار383افراد متاثر ہیں۔گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 24ہزار 577ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 14لاکھ 45ہزار 153ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے 1525وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں اور اس وقت 439کورونا مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں ہے۔ ملک بھر کے 732ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں موجود ہیں اور اس وقت 4ہزار 975کورونا مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔mk/nsr

#/S

Editor

Next Post

لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24کی بندش کا حکم معطل کر دیا

منگل جولائی 7 , 2020
لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24کی بندش کا حکم معطل کر دیا ،سماعت آج تک ملتوی آج (بدھ)کو میٹنگ منٹس پیش کئے جائیں، عدالت اس کا فیصلہ کرے گی چینل کی بندش سے متعلق مجاز اتھارٹی نے حکمنامہ جاری کیا،وکیل پیمرا   کیا مجاز اتھارٹی عدالتوں سے بڑی ہے،عدالت لاہور(صباح نیوز)لاہور […]