ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کئے، ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو ڈبو دیئے. ، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران میں زیرِ زمین جوہری تنصیب پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

( امریکی اڈوں پر حملے) 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن کا ہدف مخصوص عسکری اور سٹریٹیجک مقامات بتائے جا رہے ہیں، میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز بھی اسرائیل کی سمت روانہ کئے گئے ہیں۔

دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، عرب میڈیا کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا قونصل خانہ دبئی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔

امریکی سفارتی دفاتربراہ راست حملوں کی زد میں ہیں، دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا، امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاض کے جنوب میں 2 کروز میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔sharethis sharing button

تہران: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) خلیجی ممالک میں امریکا کی بیشتر تنصیبات ایران کے نشانے پر ہیں، ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک اور زخمی امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 650 ہوگئی۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ بحر ہند میں 650 کلو میٹر دور ایندھن بھرنے والے امریکی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن کا ہدف مخصوص عسکری اور سٹریٹیجک مقامات بتائے جا رہے ہیں، میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز بھی اسرائیل کی سمت روانہ کئے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا قونصل خانہ دبئی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔

دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے باعث اسرائیل میں خوف و ہراس کا عالم ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ملک بھر کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کی ہے اور اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے رام اللہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، مقبوضہ علاقے بیت شیمش میں ایرانی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ ایمل بیرڈ کوپر نے کہا ہے کہ ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کئے، ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران میں زیرِ زمین جوہری تنصیب پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ خلیج عرب، ہرمز اور خلیج عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں موجود امریکی خطرے کو ختم کیا جا رہا ہے، ہم نے ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر بمباری کی، آپریشن میں 50 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں، 200 فائٹر جیٹ، 2 ایئر کرافٹ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایمل بیرڈ کوپر نے کہا کہ ایران میں پوری طاقت کے ساتھ آپریشن کیا جا رہا ہے، ہم نے سیکڑوں ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون تباہ کر دیئے۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے، اہداف کے حصول تک ایران سے جنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب امریکا نے مقاصد کے حصول تک ایران کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی سفارتی دفاتربراہ راست حملوں کی زد میں ہیں، دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا، امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سکیورٹی ترجیح ہے، فضائی حدود کا بند ہونا ہمارے لئے چیلنج ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہیے، جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایران میں زیرِ زمین جوہری تنصیب پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنصیب میں ایٹمی ہتھیار کے اہم جز پر خفیہ کام جاری تھا، سائنسدان تہران کے مغربی علاقے میں زیرِ زمین کمپاؤنڈ میں ایٹمی ہتھیار پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس نگرانی کے بعد مقام کی نشاندہی کر کے درست نشانہ بنایا گیا، ایرانی سائنسدان جون میں جنگ کے بعد نئی خفیہ جگہ منتقل ہوئے تھے۔

تاہم ایران کی جانب سے فوری طور پر حملے سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں 2 کروز میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق نو ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنایا گیا ہے، تاہم سعودی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ میزائل اور ڈرون کہاں سے داغے گئے تھے۔

ایران کے امریکی و اسرائیلی اہداف پر تازہ حملے، 40 سے زائد میزائلوں کا استعمال

تہران:  ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا و اسرائیل پر 40 سے زائد میزائلوں سے حملہ کر کے 10 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے اڈوں کونشانہ بنایا، امریکا و اسرائیل پر 40 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا۔

ترجمان ایرانی نے کہا کہ حملوں میں امریکا و اسرائیل کے 10 ڈرونز تباہ کر دیے گئے، امریکا اور اسرائیل نے رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنائیں گے۔

حزب اللہ کا تل ابیب کے جنوب میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
حزب اللہ نے تل ابیب کے جنوب میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی آئرن ڈوم ریڈار سسٹم پر ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت پر حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، ہزاروں پروازیں منسوخ
مشرق وسطیٰ میں ایران کی امریکا و اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے نتیجے میں فضائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے آج مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سعودی عرب نے الخرج سٹی کے قریب آنے والے 3 کروز میزائل مار گرائے
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز نے الخرج سٹی کے قریب آنے والے 3 کروز میزائل مار گرائے، بیان میں کہا گیا کہ بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔