اسرائیل کی ایران امریکا امن معاہدہ سبوتاژ کرنےکی کوشش، بیروت پر میزائل حملےکردیے. بیروت پر پھر اسرائیلی حملے سے ظاہر ہےکہ امریکا میں ذمہ داریاں پورا کرنےکا عزم نہیں یا پھر اس کی صلاحیت نہیں، باقر قالیباف

سپر (امریکہ ایران معاہدہ) امریکی صدر کا دعویٰ مسترد( بیروت پر اسرائیلی  حملے )

دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔  جب سکون ہوجائے گا تو مناسب وقت پر جاکر جوہری مواد کی باقیادت حاصل کرلیں گے۔  ان کی انتظامیہ کے ماضی کی امریکی حکومتوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مجوزہ مفاہمت پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے سیاسی، قانونی اور تکنیکی جائزہ جاری ہے۔  ایران نے مذاکرات کے دوران پیش کی گئی تجاویز پر نہ تو حتمی فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی کوئی باضابطہ مؤقف اختیار کیا ہے۔

sharethis sharing button
واشنگٹن :(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے۔

سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا جب سکون ہوجائے گا تو مناسب وقت پر جاکر جوہری مواد کی باقیادت حاصل کرلیں گے۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ان کی انتظامیہ کے ماضی کی امریکی حکومتوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات ہیں۔ ایران پر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ہرجانے کے معاملے پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت ایران کو کسی قسم کی مالی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ دعویٰ  بھی کیا کہ ایران اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہش مند نہیں ہے اور وہ اب ان ہتھیاروں کی خریداری، تیاری یا کسی اور ذریعے سے حاصل کرنے کی کوشش بھی نہیں کر سکے گا۔ واضح رہے امریکی صدر دو روز قبل بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں  کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ معاہدے کی دستاویزات تقریباً حتمی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

ایران کی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مجوزہ مفاہمت پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے سیاسی، قانونی اور تکنیکی جائزہ جاری ہے۔  ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران پیش کی گئی تجاویز پر نہ تو حتمی فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی کوئی باضابطہ مؤقف اختیار کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےکہ ایران کو نظرانداز یا ختم کرکے علاقائی سلامتی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔ تہران میں ممتاز شخصیات اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک تسلیم کر چکے ہیں کہ پائیدار سلامتی، اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے، افہام و تفہیم خطے کے تمام ممالک، بشمول ایران کے مشترکا مفادات میں ہے اور خطے کا نیا سکیورٹی ڈھانچہ تمام ممالک کی شمولیت اور اجتماعی تعاون کا متقاضی ہے۔ ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل کمانڈ کےکمانڈر  اسدی کا کہنا ہےکہ بیروت میں اسرائیلی جرائم کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، لبنانی دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فوج کے حملےکا جواب ضرور دیا جائےگا۔  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بیروت پر اسرائیل کے حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ ایک بار پھر یہ ظاہر کرتا ہےکہ امریکا یا تو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم نہیں رکھتا یا پھر اس کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

 باقر قالیباف نےکہا کہ صیہونی حکومت کو کھلی چھوٹ دے کر امریکا کوئی رعایت حاصل نہیں کر سکتا، نرمی اور سختی کی ملی جلی پالیسی کا دور اب گزر چکا، اگر امریکا میں  اپنی ذمہ داریاں پوری کرنےکا عزم یا صلاحیت نہیں تو  پھر آگے بڑھنے یا اس مذاکراتی عمل کو جاری رکھنےکی بات کرنا ممکن نہیں۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیل کے میزائل حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق  بیروت کے جنوبی علاقےکی عمارت پر فضائی حملے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے دو جنگی طیاروں  نے بیروت کے جنوبی حصے کو 4 گائیڈڈ میزائلوں  سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  لبنان  سے حزب اللہ کے جوابی حملوں کے پیش نظر اسرائیلی علاقوں میں خطرےکا الرٹ بڑھا دیا ہے . خیال رہےکہ یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب  امریکا اور ایران  جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔ ایران کے مطابق  اس مرحلے کی فوری ترجیح تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ یقینی بنانا ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔  ایران کی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مجوزہ مفاہمت پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے سیاسی، قانونی اور تکنیکی جائزہ جاری ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران پیش کی گئی تجاویز پر نہ تو حتمی فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی کوئی باضابطہ مؤقف اختیار کیا ہے۔