رائے ونڈ عالمی اجتماع آج(اتوار) اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا
عالمی اجتما ع میں 150سے زائد ممالک کے مندوبین کی شرکت
کراچی اور لاہور ائیر پورٹ پر مہمانوں کے استقبال کیلئے کارکنان موجود رہے، اجتماع میں شرکا ء کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی،
اختتامی دعا سے قبل مولاناعبیدا للہ خورشیدکارکنان کو خصوصی ہدایات دینگے جبکہ اختتامی دعا مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا کروائیں گے،،
رائے ونڈ ( ویب نیوز)
رائے ونڈ میں جاری عالمی اجتماع آج(اتوار) اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائیگا،اختتامی دعا سے قبل مولاناعبیدا للہ خورشیدکارکنان کو خصوصی ہدایات دینگے جبکہ اختتامی دعا مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا کروائیں گے،،دعا کے بعد شرکاء اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے،شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے ریلوئے اسٹیشن پر محکمہ ریلوئے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کاؤنٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے شرکاء اجتما ع کی سہولت کیلئے مقامی کارکنان کی جانب سے خدمت کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے جہاں زائرین کو تمام ٹرینوں کی معلومات اور کھانا فراہم کیا جائیگا،جبکہ اجتما ع میں شریک ہونیوالے کارکنان اندرون،بیرون ملک دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ علاوة ازیں عالمی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالرحمان،بھائی فاروق،مولانا ظہیر الحسن،مولانا ابراہیم دیولہ ودیگر نے کہا کہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے،یہاں کسی کا کوئی فرقہ نہیں،کوئی تنقید نہیں کی جاتی،صرف اللہ اور اس کے رسول ۖ کی بات کی جاتی ہے، کہ یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کردے گا، حضو راقدس ۖ نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلماں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو،قبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دے گا،تبلیغی اجتماع میں منکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو، تمہارے قلوب بھی اسی طرح غلط کردیٔے جائیں گے جس طرح ان ظالموں کے کردیٔے گئے ہیں،تم بہترین امت ہو، لوگوں کے نفع رسانی کے لیے نکالے گئے ہو،تم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہواوراللہ تعالی پر ایمان رکھتے رہو،،مسلمان بھائیوزندگی فانی ہے، اس پر ایک سیکنڈکا بھی بھروسہ نہیں ہے، دین سیکھنے میں پہل کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت کی بشارت دی ہے،شہر، قصبوں، گاؤں گاؤں اور گلی،محلوں میں پھیل جاؤ اور چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک دین سیکھنے اور سکھانے کی دعوت دے کر انکو دین پھیلانے سیکھانے کے عمل میں شامل کرکے اللہ تعالیٰ کے دربار میں بلند ی کے مراتب حاصل کرنے والے بن جاؤ،سالانہ اجتماع میں واپس لوٹنے پر ان کو اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اوروہ لوگ قابل احترام ہیں جوا للہ تعالیٰ کے حکم کو گلی محلوں دور دراز کے علاقوں میں مشکلات سے گذر کر کاروبار مال اہل وعیال کو چھوڑ کر دینی فریضہ انجام دینے والے اللہ تعالیٰ کے دربار میں انکے بلند درجات ہیں مسلمانوں آؤ سب ملکر عہد کریں کہ اس نیک مشن کو پورا کرنے کے لیے خود کو دعوت وتبلیغ کیلئے پیش کریں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکیں کہ میں نے ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گذاردی لیکن تیری راہ پر تیرے مقرب حضرات کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی دنیا سے منہ موڑ کر خالص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا۔علما اکرام نے مزید کہا کہ اسلام امن و آشتی والا دین ہے اسلام ایک مکمل ضاطہ حیات ہے آقائے کائنات ۖ کو پوری کائنات کیلئے مبعوث کیا گیا ہے،دین اسلام عین فطرت کے مطابق ہے جدید سائنس آج اسلام کے مطابق تحقیقات کرکے اسکو سچ ثابت کررہی ہے جبکہ ہمیں ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی پیارے نبی ۖ نے تمام بشارتیں سنا دی تھیں،دعوت وتبلیغ کا کام عام کام نہیں ہے یہ کام انبیاء اکرام کی میراث ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کو عام کیا اس کام پر انہیں مختلف اذیتوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس عظیم کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام کلمہ گو مسلمانوں کو اپنے اہل و عیا ل،محلے،شہر کے مکینوں کو دعوت دینا ہوگی، اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم ۖ کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا،یہ پیغام تمام زمانوں کیلئے تھا،اس پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا اب امت محمدی ۖ کی اولین ذمہ داری ہے،اس پیغام کو مان کراللہ کو راضی کرکے جنت حاصل کرلیں یا نہ مان کر اللہ کی ناراضگی کے نتیجہ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنم خرید لیں، یہ صرف ہم پر منحصر ہے
عالمی اجتما ع میں 150سے زائد ممالک کے مندوبین کی شرکت
کراچی اور لاہور ائیر پورٹ پر مہمانوں کے استقبال کیلئے کارکنان موجود رہے، اجتماع میں شرکا ء کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی،
رائے ونڈ ( ویب نیوز)عالمی اجتما ع میں 150سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی،کراچی اور لاہور ائیر پورٹ پر مہمانوں کے استقبال کیلئے کارکنان موجود رہے،حلقہ بیرون میں تمام غیر ملکی مہمانوں کا ٹہرایا گیا جہاں انکی تواضع مختلف انواع واقسام کے کھانوں سے کی گئی، عالمی اجتماع میں شرکا ء کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی،سوات،ڈیرہ اسماعیل خان سے آنیوالے مہمانوں کی بھرپور شرکت،ہفتہ کے روز بھی ٹرینوں کے ذریعے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،امسال سے کراچی سے سب سے زیادہ مندوبین بذریعہ سڑک رائے ونڈ پنڈال میں پہنچے،گزشتہ سال ریلوئے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے امسال مندوبین نے اسپشل ٹرینوں کی بکنگ نہیں کروائی،بسوں اور کاروں کے ذریعے سفر کیا،جاوا ریوڑی کے سٹالوں کی خوبصورتی شرکاء کی توجہ کا مرکز بن رہی،ہفتہ کے روز سرکاری تعطیل کے باعث قرب وجوار کے ہزاروں افراد کی اجتماع میں شرکت،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈا ل کے گرد سورہ یاسین کی تلاوت پر مامور رہی،اسموگ اور گردو غبار کے باعث شرکاء کو پریشانی کا سامنا،ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے اسموگ کے خاتمے کیلئے قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے،اجتماع گاہ کی سیکورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے،پولیس افسران کا اجتماع گاہ کے اردگرد گشت کا سلسلہ جاری رہا،سلنڈر کی پابندی کی وجہ سے شرکاء کو کنٹین سے کھانا خریدنے میں دشواری کا سامنا،اجتماع انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی کنٹین پر سستے کھانوں کی فراہمی،کنٹین پر کھانے کی خریداری کیلئے لمبی قطاریں لگی رہی،پنڈال کے گردونواح میں ناقص مشروبات کی فروخت جاری رہی،ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث غیر قانونی لکڑ بگا نامی رکشے سند رروڈ پر دندناتے رہے،پیٹر ایجن سے تیار لکڑ بگے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ،اجتماع میں شریک ہونیوالے لاکھوں افراد نے نماز تہجد،اشراق،چاشت اور ابابیل کا خصوصی اہتما م کیا،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو ملازمین کیمپ میں موجود رہے،سیلولر کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے صارفین کو مشکلا ت کا سامنا رہا،مقامی رہائشیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاؤ جاری ہے،دور دراز سے آنیوالے مہمان اختتامی دعا میں شرکت کے بعد اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائینگے،اختتامی دعا میں 5لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے،شرکاء کی واپسی کیلئے رائے ونڈ ریلوئے اسٹیشن پر مقامی احبا ب کی جانب سے قائم کیے گئے استقبالیہ کیمپ میں کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا۔ *******************
#S




