اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ چھٹیاں جمعہ 31 جولائی، ہفتہ یکم اگست اور اتوار 2 اگست کی ہوں گی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ عید کے مخصوص دنوں کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عید سادگی سے منائی جائے۔