کراچی(ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث کاروبار حصص میں اتار چڑھاو ¾ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید182.44پوائنٹس کی کمی سے 40290.74پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 52.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں22ارب94کروڑ31لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 5.92فیصدکم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں 200پوائنٹس کی مندیہ بھی دیکھی گئی تاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس110پوائنٹس کی تیزی سے 40563.16پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو ¾ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس39898.66پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 182.44پوائنٹس کی کمی سے40290.74پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس87.41پوائنٹس کی کمی سے 17538.41پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس86.82پوائنٹس کی کمی سے28134.26پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ روز 419کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 220میں کمی اور 20میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت74کھرب57ارب50کروڑ70لاکھ روپے سے گھٹ کر 74کھرب34ارب56کروڑ39لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ¾ کے لحاظ سے سیپ ہائر فائبر کے حصص59روپے کے اضافے سے871 روپے اورپریمیئر شوگر32روپے کے اضافے سے550روپے ہوگیا جب کہ سیپ ہائر ٹیکس70.49روپے کی کمی سے 869.50روپے اورباٹا پاک48روپے کی کمی سے1600روپے ہوگئی۔