پشاور ، سی این جی اسٹیشن پر گاڑی کا سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی،تین افراد جھلس کر زخمی

پشاور (آئی این پی )
پشاور میں سی این جی اسٹیشن پر گاڑی کا سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے سی این جی اسٹیشن میں زورداردھماکا ہوا، جس کے بعد اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اسٹیشن پر کھڑی گاڑی کا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ واقعہ میں تین افراد جھلس گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں، جنہوں نے آگ پرقابو پالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ میں ایک موٹرسائیکل اور دو گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

Editor

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات. باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل جنوری 7 , 2014
لاہور(آن لائن) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھوان کی ملاقات‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز لاہور