پاکستان اور بھارتی فوجی افسران کی فلیگ میٹنگ،لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

راولاکوٹ/ سرینگر

indo-pak-flags پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر افواج کے بریگیڈ کمانڈرز کے درمیان چکاں داباغ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق اور بھارت نے جارحیت کو محدود کرنے اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے بریگیڈیئرز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔بھارتی محکمہ دفاع کے ترجمان ایس این اچاریہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلیگ میٹنگ کے دوران جن مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی ان میں سیز فائرکی خلاف ورزی ،شہریوں کو ہدف بنانا اور سنائپنگ ایکشن شامل ہیں۔اچاریہ نے بتایاکہ میٹنگ میں دونوں ممالک نے جارحیت کو محدود کرنے اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔یہ میٹنگ تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔رپورٹ کے مطابق دونوں اطراف کے عسکری حکام کے درمیان پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر پیر کے روز ساڑھے گیارہ بجے فلیگ میٹنگ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے بریگیڈ کمانڈر پونچھ راولاکوٹ بریگیڈیئر عثمان جبکہ بھارت کی جانب سے 121بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ایچ ایس سرین نے قیادت کی۔فلیگ میٹنگ کے دوران پاک بھارت فیلڈ کمانڈرز نے کشیدگی کے خاتمے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔دریں اثناء بھارتی وزیر مملکت کرن رجیجو نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے عسکری حکا م درمیان فلیگ مییٹنگ کا انعقاد باہمی اعتماد سازی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ فلیگ میٹنگ ڈی جی سطح کی ملاقات کا فالو اپ ہے۔اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر توازن ہونا چاہیے اور بہترنتائج کی امید رکھنی چاہیے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے بریگیڈ کمانڈرز کے درمیان یہ میٹنگ دوسال کے وقفے کے بعد منعقد ہوئی۔

Editor

Next Post

پنجاب کے دیہات اورگاؤں میں جون2018ء تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف ہر صورت پورا کریں گے، ‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل ستمبر 22 , 2015
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پرعوام سے براہ راست رابطہ کرتے ہوئے ویڈیوپیغام کے ذریعے شہریوں کے سوالات کے جواب دیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیس بک پر عوام سے رابطہ باقاعدگی سے جاری رہے گا کیونکہ فیس بک پر رابطے […]