کھوئی رٹہ (صباح نیوز)
بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی،پاک فوج کی جوابی کاروائی دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا، تفصلات کیمطابق کھوئی رٹہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سرحد کے قرب وجوار علاقوں ٹائیں،چتر،بھس گالہ،جنجوٹ بہادرمنڈی گجراں میں میں رہنے والے نہتے شہری اس جارحیت کا نشانہ بنتے رہتے ہیں بھارتی افواج کی گزشتہ ہفتے سول آبادی پر شدید فائرنگ اور گولہ باری سے منڈی گحران کی 35سالہ خاتون شدید زخمی ہو گی، جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کھوئی رٹہ طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا دریں اثنااس سے چند روز قبل بھی بھارتی افواج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاوں جنجوٹ بہادر، سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری سے73سالہ محمد شفیع زخمی ہوگیا تھاتاہم پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کر دیے اور کہیں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہچایا