وفاق المدارس  کا  2 جون سے داخلوں ، 12جون سے کلاسز کے آغاز کا اعلان

لاہور (صباح نیوز)

وفاق المدارس نے 2 جون سے داخلوں اور 12جون سے کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔ وفاق المدارس العربیہ کا مولانا قاضی عبدالرشید کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں نجی سکولز کے ساتھ مل کر حکومت پر دبا ئوبڑھانے، جبکہ تبلیغی مراکز کھلوانے اور تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں شروع کرانے میں معاونت کی یقین دہانی اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مولانا قاضی عبدالرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاق المدارس العربیہ اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی، مدارس دینیہ کو مزید بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، مذہبی طبقے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔مولانا قاضی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ساتھ تیار کردہ 20 نکاتی ایس او پیز پر کسی شعبہ نے عمل نہیں کیا، صرف مساجد میں عمل کیا گیا، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ، بازار، سبزی منڈیاں، نادرا کے دفاتر کھل سکتے اور جلوس نکل سکتے ہیں، تو مدارس کیوں نہیں کھولے جا سکتے ہیں؟۔مولانا قاضی عبدالرشید نے مزید کہا کہ خلیفہ المسلمین حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔

Editor

Next Post

امریکا ،سیاہ فام کا قتل، شکاگو، لاس اینجلس سمیت13 شہروں میں کرفیو نافذ

اتوار مئی 31 , 2020
واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد 30 سے سے زائد شہروں میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ، انتظامیہ نے شکاگو، لاس اینجلس سمیت امریکا کے 13 شہروں میں کرفیولگا دیا جبکہ  14 ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کرلئے گئے ۔سیاہ فارم شہری […]