ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت  نہیں کیا جائے گا،عمران خان

اسلام آباد(صباح نیوز)

وزیرِ اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک  کاوشوں کو  سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت  نہیں کیا جائے گا۔ اس امر کا اظہار انھوں نے بدھ کو  ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کے دورہ  کے موقع پر کیا ۔ جاری بیان کے مطابق  وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ  ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔ ڈی جی  لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی آمد پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز کے ساتھ امن کی بحالی کے لئے پاکستانی کاوشوں کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت  نہیں کیا جائے گا ، وزیرِ اعظم نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک  کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا

Editor

Next Post

سعودی عرب: کرفیو و لاک ڈاون نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ

بدھ جون 3 , 2020
جدہ(صباح نیوز) سعودی حکومت نے مئی کے اختتام تک لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے جہاں مساجد کو عام افراد کے لیے کھول دیا تھا، وہیں دیگر کاروبار کو کھولنے کی اجازت بھی دی تھی۔تاہم کرفیو و لاک ڈاون کو نرم کیے جانے کے بعد وہاں کورونا وائرس کے […]