پاکستان میں کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں ریکارڈ 111 اموات، 1 لاکھ 48 ہزار 921 متاثر

لاہور:  پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 839 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 9 لاکھ 22 ہزار 665 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 15 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 56 ہزار 390 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 839 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 81، سندھ میں 853، خیبر پختونخوا میں 707، اسلام آباد میں 83، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

سوات، ایبٹ آباد اور گھوٹکی میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر علاقے سیل

منگل جون 16 , 2020
پشاور:  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں کو سیل کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ پشاور کے بعد سوات اور  ایبٹ آباد کے چند علاقے بند کر دیئے گئے۔  دنیا نیوز شہر میں کورونا کے زیادہ مریضوں والے علاقوں میں سمارٹ لاک […]