اسلام آباد(صباح نیوز)

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر کے عوامی مقامات پر چسپاں کر دیا گیا۔احتساب عدالت کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی، نواز شریف کو پیش ہو کر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 17 اگست تک آخری موقع ہے۔سابق صدر آصف زرداری کے 50 ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری نیب کو ارسال کر دیئے گئے جس میں کہا گیا کہ اگر آصف زرداری ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔