لاہور (صباح نیوز)
لاء کالج پنجاب یونیورسٹی میں بغیر ایس او پیز کے داخلے کھول دئیے گئے جس سے طلباء و ملازمین کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سمیت نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ طلبا کے امتحانات بھی نہیں لئے جا سکے تا ہم پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل نے وائس چانسلر سے اجازت لئے بغیر پارٹ ون،پارٹ ٹو اور پارٹ تھری کے داخلے کھول دئیے ہیں جس کے باعث کالج میں طلباء کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ہوئی ہیں اور کوئی ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا جس کے باعث طلباء اور ملازمین کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیںجبکہ طلباء کے والدین بھی پریشان ہیں