وزرا، مشیر اور بیورو کریسی کام کرے ورنہ گھر جائے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے وفاقی و زراء کو آخری وارننگ دے دی۔ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، کارکردگی دکھانا ہوگی، ناکامی پر حکومتی عہدیداروں کو گھر کی راہ لینا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سرکاری محکموں اور وزارتوں کی بریفنگز کی روشنی میں وزراء اور سیکرٹریز سے عملی ا قدامات سے متعلق باز پرس بھی شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سر زنش بھی کی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی کابینہ اور افسر شاہی کو بھی اب کارکردگی کے ترازو میں تولہ جائے گا۔

 

Editor

Next Post

کنسٹرکشن میں پیسہ لگانے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائیگا:وزیراعظم کا اعلان

جمعہ جولائی 10 , 2020
کنسٹرکشن میں پیسہ لگانے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائیگا:وزیراعظم کا اعلان اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان ہاؤسنگ اور تعمیرات کی قومی رابطہ کمیٹی […]