اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی اور نئی عدالتیں بنانے کے معاملے پر وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی۔
وزارت قانون نے 120 نئی عدالتیں قائم کرنے میں قانونی اور مالی بے بسی کا اظہار کر دیا۔ وزارت قانون نے احتساب عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل بھی پیش کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی 24 احتساب عدالتوں میں 975 مقدمات زیر التوا ہیں، نئی عدالتوں کیلئے قانونی اور مالی ضروریات پوری کرنا ضروری ہیں، 120 عدالتوں کیلئے سالانہ 2 ارب 86 کروڑ کی ضرورت ہے، 120 احتساب عدالتیں بنانے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔