پی ٹی اے کا پابندی کا فیصلہ کالعدم ‘اسلام آباد ہائیکورٹ کا آن لائن گیم پب جی کھولنے کا حکم

(اسلام آباد: (سٹاف رپورٹ)

سلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آن لائن گیم پب جی کو فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری کھول دے۔ ا س کے علاوہ اپنے فیصلے میں عدالت عالیہ نے آن لائن گیم سے متعلق پی ٹی اے کو سات روز میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا جبکہ  پب جی کے خلاف شکایات کی تفصیلات اور اس پر پابندی کی وجوہات بھی طلب کر لیں۔خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا۔پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم پب جی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔

Editor

Next Post

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پر صدر منتخب

جمعہ جولائی 24 , 2020
نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان اس اہم عہدے پر چھٹی دفعہ منتخب ہو رہا ہے۔ اقتصادی اور سماجی کونسل اقوام متحدہ کے ایک اہم ادارہ ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدارت کریں گے۔ وہ اس سے پہلے 2005ء میں بھی اقتصادی اور سماجی کونسل […]