نیب حکام کا مریم نواز سمیت لیگی قائدین کے خلاف پتھرائوکا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

ن لیگی کارکنان نے مریم کی پیشی کے موقع پر نیب عمارت اور پولیس پر شدید پتھرا ئوکیا

نیب نے ہنگامہ آرائی پر مریم کو سننے سے انکار کر دیا اور دفتر کا مرکزی دروازہ بند کروا دیا

لاہور(ویب ڈیسک )نیب حکام نے مریم نواز سمیت سینئر لیگی رہنمائوں کے خلاف پتھرائو کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگی کارکنان نے مریم کی پیشی کے موقع پر نیب عمارت اور پولیس پر شدید پتھرا ئوکیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  نیب کی جانب سے ن لیگی رہنما مریم نواز کو رائیونڈ اراضی کیس میں طلب کیا گیا تھا، جب مریم نواز نیب دفتر لاہور پہنچیں تو لیگی کارکنان نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، پولیس پر شدید پتھرائو کیا جبکہ بیرئیر توڑنے کی بھی کوشش کی۔پولیس نے ہنگامہ کرنے والے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی۔نیب نے ہنگامہ آرائی پر مریم کو سننے سے انکار کر دیا اور دفتر کا مرکزی دروازہ بند کروا دیا گیا، نیب نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ن لیگی کارکنان کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔