کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد40ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا

تیزی کے باعث انڈیکس200پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ کے سرمائے میں بھی10ار ب روپے سے زاید کا اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد40ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔ تیزی کے باعث انڈیکس200پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ کے سرمائے میں بھی10ار ب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 55فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔یوم آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث کاروباری ہفتہ5کے بجائے4دن تک محدود رہا 1دن کی تیزی سے انڈیکس644.31پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 3روزہ مندی سے انڈیکس 383.34پوائنٹس لوز کرگیا۔اسٹا ک ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال اور خارجی تعلقات سے پھیلنے والی افوہوں ،خام  تیل کی عالمی قیمت میں کمی سے آئل ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سکٹر کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر میں حصص کی فروخت وہ عوامل بتائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار رہی جبکہ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان پیسٹی چارجز اور منافع کے معاملے پر معاہدہ ہونے ،سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے کریڈٹ لائن میں بہتری کی توقعات پر مارکیٹ میں ایک دن تیزی دیکھی گئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں261.05پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس40029.69پوائنٹس سے بڑھ کر40290.74پوائنٹس ہو گیا اسی طرح241.37پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17297.04پوائنٹس سے بڑھ کر17538.41پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28042.92پوائنٹس سے بڑھ کر28134.26 پر جا پہنچا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں10 ارب660کروڑ67لاکھ96ہزار755روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب23ارب95کروڑ71لاکھ51ہزار240روپے سے بڑھ کر74کھرب34ارب56کروڑ39لاکھ47ہزار995روپے ہو گیا ۔گذشہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41119.25پوائنٹس کی بلند سطح کو چھوگیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس39825.21پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ24ارب روپے مالیت کے60کروڑ41ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم19ارب روپے مالیت کے55کروڑ61لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1655کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے650کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،911میں کمی اور94کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میںیونٹی فوڈز ،حیسکول پیٹرول ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاور سیمنٹ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،پاک الیکٹرون ،کوٹ ادو پاور ،کے الیکٹرک ،میپل لیف ،سوئی نادرن گیس ،پاک پیٹرولیم ،پاک ریفائنری اوراینگرو پولیمرسر فہرست رہے ۔

#/S