کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کواب انتشارکی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیئے:عثمان بزدار
مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی بنیاد رکھ دی ہے
لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔اپوزیشن رہنمائوں نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ناکام کوشش کیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کے باعث کورونا کا پھیلائو کم ہوا ہے اوروزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کے موثر اقدامات کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیاہےـکورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کواب انتشار کی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیےـاپوزیشن رہنمائوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوںنے معیشت کو تباہ و برباد کیا اور اب مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی بنیاد رکھ دی ہےـ عام آدمی کو ریلیف دینے کاہر کام کر گزریں گےـاپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اے پی سی کا ڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوچکا ہےـ اپوزیشن رہنما ئوں نے صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اے پی سی کا شوشہ چھوڑاـ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے مزید 3سال صبر کریںـ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ـانہوںنے کہاکہ عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے ـ وزیر اعظم عمران خان ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کاپامردی سے مقابلہ کر رہے ہیںـ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے اورحکومت مدت پوری کرے گیـ