لاہور (صباح نیوز)

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد حنیف عباسی کو سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں آج (پیر)کو طلب کر لیا۔ جبکہ نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کے ماموں زاد بھائی میاں محسن لطیف کو بھی آج  (پیر)طلب کر لیا ہے۔جبکہ نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آج (پیر)کو طلب کر لیا ہے۔ جبکہ نیب لاہور نے  نجی ہوٹل کو شراب کا غیر قانونی  لائسنس جاری کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی کو بھی آج (پیر)کو طلب کر لیا جبکہ نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو غیر قانونی تقرریوں اور تبادلوں کے کیس میں بدھ کے روز طلب کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے پاکستان پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد حنیف عباسی کو سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں آج (پیر)کو طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے حنیف عباسی کو 20سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کیا گیا ہے اور انہیں سوالا ت کے جوابات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کے ماموں زاد بھائی میاں محسن لطیف کو بھی آج  (پیر)طلب کر لیا ہے۔ نیب محسن لطیف کے خلاف محکمہ اوقاف کی زمینیں دینے کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے ۔نیب نے محسن لطیف کو آج (پیر)کو سہ پہر تین بجے طلب کیا ہے  جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف، ایل ڈی اے اورمحکمہ اوقاف کے افسران بھی اس انکوائری میں پیش ہو چکے ہیں۔جبکہ نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آج (پیر)کو طلب کر لیا ہے۔نیب نے غضنفر عباس چھینہ کو آج (پیر)کے روز دن 11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔  جبکہ نیب لاہور نے نجی ہوٹل  کو شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی کو بھی آج (پیر)کو ووبارہ  طلب کر لیا ہے۔ نیب نے گذشتہ پیشی پر راحیل صدیقی کو سوالنامہ دیا تھا اور انہیں سوالوں کے جوابات کے ہمراہ دوبارہ طلب کیا ہے۔ جبکہ نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی انصرمجید نیازی کو غیر قانونی تقرریوں اور تبادلوں کے کیس میں بدھ کے روز طلب کر لیا ہے۔نیب کے انصر مجید نیازی کو بدھ کے روز دن12بجے طلب کیا ہے۔ نیب کی جانب سے انصر مجید نیازی کو باقاعدہ سوالنا مہ بھی بھیجا گیا۔نیب نے انصر مجید نیازی کے خلاف دیگر محکموں سے ریکارڈ بھی طلب کیا ہوا ہے۔ انصرمجید نیازی سے مزید سوالات بھی کئے جائیں گے جبکہ ان کو سوالنامہ دیا گیا تھا اس کے جوابات بھی لئے جائیں گے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔