اسلام آباد انتظامیہ نے وکلا کو بھی عدالت جانے سے روکا، یہ کوئی ملٹری کورٹ ہے… بلاول

18ویں ترمیم پر ایک آنچ نہیں آنے دیں گے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ پر مقابلہ کیا ہے اور ہم آج بھی کسی قسم کے دبا ئومیں نہیں آئیں گے

حزب اختلاف پر نیب کے ذریعے دبا ئوڈال کر کٹھ پتلی کی طرح چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے

اسلام آباد انتظامیہ نے وکلا کو بھی عدالت جانے سے روکا، یہ کوئی ملٹری کورٹ ہے نہ ان کیمرہ  ،کیا آزاد ریاست میں ایسا ہوتا ہے

کٹھ پتلی وزیر اعظم کا دور بھی ختم ہونا ہے،اسلام آباد کو یرغمال بنایا جبکہ کارکنوں اور رہنمائوں کو عدالت جانے سے روکا گیا

ہم پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم کسی دبائو میں آکر اپنا موقف  تبدیل نہیں کریں گے،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف پر نیب کے ذریعے دبا ئوڈال کر کٹھ پتلی کی طرح چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے،18ترمیم پر کوئی آنچ نہیں دینگے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ پر مقابلہ کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ   پھر اسلام آباد کو یرغمال بنایا گیا ہے اور کارکنوں اور رہنمائوں کو عدالت جانے سے روکا گیا، اسلام آباد انتظامیہ نے وکلا کو بھی عدالت جانے سے روکا، یہ کوئی ملٹری کورٹ ہے نہ ان کیمرہ کورٹ،کیا آزاد ریاست میں ایسا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکلا کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ نیب کے وکلا کی جانب سے بدتمیزی کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم کسی دبائو میں آکر اپنا موقف  تبدیل نہیں کریں گے ،اگر میرے پورے خاندان کو گرفتار بھی کرلیا گیا تو بھی ہم 1973 ء کے آئین اور 18 ویں ترمیم پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ پر مقابلہ کیا ہے اور ہم آج بھی کسی قسم کے دبا ئومیں نہیں آئیں گے،کٹھ پتلی وزیر اعظم کا دور بھی ختم ہونا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا یہ سابق صدر آصف علی زرداری سے اتنا ڈر رہے ہیں؟  نیب دبائو ڈال کر اپنے مرضی سے کیس چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Editor

Next Post

سندھ ہائیکورٹ ،شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار

پیر اگست 17 , 2020
سندھ ہائیکورٹ ،شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر اداروں کو چینی کی قلت سے متعلق دوبارہ تحقیقات کا حکم کراچی (ویب ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شوگر انکوائری کمیشن اور انکوائری رپورٹ […]