سندھ ہائیکورٹ ،شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار

نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر اداروں کو چینی کی قلت سے متعلق دوبارہ تحقیقات کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شوگر انکوائری کمیشن اور انکوائری رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سنایا گیا ۔عدالت نے شوگر ملز مالکان  کی درخواست منظور کتے ہوئے نیب ، ایف آئی اے،ایف بی آر اوردیگر  اداروں کو چینی کی قلت اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق آزادانہ نئی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے آزادانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کریں۔واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو چیلنج کیا تھا۔