نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی25 اگست تک موخر

توشہ خانہ ریفرنس’ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی25 اگست تک موخر

نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست  دائرکی

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے جس کے فیصلے کا انتظار کیا جائے،درخواست

احتساب عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 25 اگست تک موخر کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیر اعظم نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں عدالتی کارروائی کا حصہ بن گئے اور احتساب عدالت میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پہنچے اور درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے جس کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت مفرور قرار دے چکی ہے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔  عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 25 اگست تک رو کتے ہوئے نواز شریف کی حد تک  سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے یا ٹرائل میں شامل کرکے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ 25اگست کو ہوگا۔

Editor

Next Post

پاکستانی معیشت کے لئے  ایک اورخوشخبری آگئی ،عمران خان

پیر اگست 17 , 2020
پاکستانی معیشت کے لئے  ایک اورخوشخبری آگئی ،عمران خان جولائی 2020 میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلاتِ زر 2768ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں یہ ترسیلاتِ زر جون 2020کی نسبت 12.2%جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5% زیادہ ہیں،وزیر اعظم  کی ٹوئٹ جولائی میں سعودی عرب سے 82 کروڑ […]