وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس محکمہ کی کارکردگی سے متعلق جانچ پڑتال کا آغاز

آئی جی پنجاب اور کے پی کے کی جانب سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول

غیر زمہ داری اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹسز جاری

۔پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب

رحیم یار خان،ننکانہ صاحب اور بھکر ڈی پی او کو بھی نوٹسزارسال

  خیبر پختوانخوا کے 6 پولیس افسران کو بھی ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس محکمہ کی کارکردگی سے متعلق جانچ پڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے ۔سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ آئی جی پنجاب اور کے پی کے کی جانب سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ۔غیر زمہ داری اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب  کرلیا گیا ۔پولیس افسران کوجواب نہ دینے کی صورت میں سخت کاروائی کا انتباہ کیا گیا ہے ۔،وزیر اعظم آفس سے جاری  بیان کے مطابق رحیم یار خان،ننکانہ صاحب اور بھکر ڈی پی او کو نوٹس بھیجا گیا بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو آئی جی پنجاب کی شاباش دی ہے ،ڈی پی او منڈی بہاوالدین،ایس پی گلگشت ملتان اور آئڈیشنل آئی جی اسپیشل برابچ کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے ،وزیر اعظم آفس کے مطابق  خیبر پختوانخوا کے 6 پولیس افسران کو بھی ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔وزیر اعظم آفس کے مطابق آئی جی کے پی کے نے ان افسران کو وارننگ جاری کر دی ہے۔پنجاب کے 31 پولیس افسران ڈیلیوری یونٹ کی ریڈ کیٹیگری میں شام کر دئے گئے ۔آئی جی پنجاب  نے  پولیس افسران کو وارننگ دی ہے ، کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے