ہندوستان میں کورونا نے تباہی مچا دی، 24 گھنٹے میں 70 ہزار مبتلا

کیسز کی تعداد بڑھ کر 29 لاکھ 75 ہزار701 ہو گئی

 مزید945 لوگوں کی موت سے  اموات کی کل تعداد 55 ہزار 794 ہو گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک )ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تاہم ریکارڈ 63 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ہندوستانی میڈیا نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے حوالے سے ہفتہ کوبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 69 ہزار 878 نئے کیسز سامنے آنے سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 29 لاکھ 75 ہزار701 ہو گئی ہے۔ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 945 لوگوں کی موت بھی ہوئی جس سے اموات کی کل تعداد 55 ہزار 794 ہو گئی ہے تاہم ہندوستان میں ایک روز میں ریکارڈ 63 ہزار 631 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 22 ہزار 577 ہو گئی ہے۔اس عرصے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر بدستور ریاست مہاراشٹرا ہے

#/S