ہندوستان: دہلی اور ملک کے دیگر شہروں میں کسانوں کا احتجاجی دھرنا

نئی دہلی ( ویب   نیوز)

ہندوستان کے کسانوں کی تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں آل انڈیا اجلاس کے تحت دہلی اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی دھرنا دیا ہے۔نئی دہلی میں ہندوستان کے کسانوں کی تنظیموں نے چھبیس نومبر سے یہ دھرنا دے رکھا ہے جس کا منگل کو تیسرا دن  تھا – کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ زراعت اور کسانوں سے متعلق تین قوانین کو واپس لینے کے مرکزی حکومت کے اعلان کوتین سال ہوگئے ہیں لیکن اس وقت کے ان کے کسی بھی مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے دھرنے دہلی کے ساتھ ساتھ چندی گڑھ ، پنچکولا ، شملہ ، دہرہ دون، لکھنو، پٹنہ، گوہاٹی کولکتہ چنئی اور ملک کے دیگر شہروں میں دیئے جارہے ہیں ۔کسان لیڈر راکیش ٹیکٹ کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک اس وقت ملک کی چوبیس ریاستوں میں جاری ہے ،کسانوں کا کہنا ہے کہ اگران کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو یہ دھرنا اور بھی زیادہ ہوسکتا ہے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے قرضے معاف کئے جائیں اور ایم ایس پی بحال کی جائے۔۔