PM IMRAN KHAN

رواں سال کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری

وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئرقرار دے دیا گیا

فلسطینی نژاد کانگریس وومن رشیدہ طلیب  پرسنالٹی اف دی ایئر قرار

فہرست میں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) رواں سال کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئرقرار دیا گیا۔اردن کے دی مسلم 500  نے دنیا کے پانچ سو بااثر افراد کی فہرست جاری کی ہے ۔ترک صدر رجب طیب ایردوان ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ملائیشیا کیمہاتیر محمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان بھی فہرست میں شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، معروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جب کہ 450 شخصیات سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہیں۔عمران خان سمیت19 پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بلقیس ایدھی ، عابدہ پروین، شرمین عبید چنائے اور منیبہ مزاری  بھی  دو ہزار بیس کی 500  بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔پروفیسر عطا الرحمان اور پروفیسر اکبر ایس احمد کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔امریکا کی فلسطینی نژاد کانگریس وومن رشیدہ طلیب کو بھی مسلم خواتین کی پرسنالٹی اف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔