بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن پاکستان پہنچ گئیں

بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن پاکستان پہنچ گئیں

سینیٹر مرزا آفریدی اور ایم این اے شیر علی ارباب نے صدر آئی پی یو کا استقبال کیا

پاکستان بین الپارلیمانی یونین کو اہم سمجھتا ہے،امید ہے ادارہ جاتی تعاون کے لیے نئی راہیں ہموار ہونگی ،سینیٹر مرزا آفریدی

گبریلا کویس بیرن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی

چکوال، لاہور، پسنی اور گوادر کا بھی دورہ کریں  گی،چیئرمین سینیٹ انٹر پارلیمانی یونین کی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن پانچ روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئیں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو)کی صدر اور میکسیکو کی سیاسی رہنما گبریلا کویس بیرن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچیں۔ سینیٹر مرزا آفریدی اور ایم این اے شیر علی ارباب نے صدر آئی پی یو کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ پاکستان بین الپارلیمانی یونین کو اہم سمجھتا ہے اور امید ہے ادارہ جاتی تعاون کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ سینیٹ نے اس فورم پر مستقل طور پر فعال اور مضبوط کردار ادا کیا۔اپنے 5 روزہ دورے کے دوران گبریلا کویس بیرن ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ وہ چکوال، لاہور، پسنی اور گوادر کا بھی دورہ کریں  گی۔چیئرمین سینیٹ انٹر پارلیمانی یونین کی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمنٹری یونین کے صدر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا جس کا انتخاب رواں برس دسمبر میں ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ پہلی مرتبہ اس انتخاب میں حصہ لیں گے۔mk/nsr

#/S

Editor

Next Post

چین میں تیار کیے جا نیوالا جدید 054 فریگیٹ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

اتوار اگست 23 , 2020
چین میں تیار کیے جا نیوالا جدید 054 فریگیٹ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی ، کموڈور اظفر ہمایوں سمیت پاکستانی حکام کی شرکت عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر […]