بھارت مسلمانوں کو کورونا کی آڑ میں طبی سہولتوں سے محروم کررہا ہے، اقوام متحدہ

 واشنگٹن:(ویب ڈیسک )
اقوام متحدہ نے بھارت کو کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر تنبیہ کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد کے متاثرین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو وبا کے پھیلاؤ  کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت اور میڈیا نے بالخصوص تبلیغی جماعت کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار ٹھہرایا۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے، انہیں حملوں اور مقاطعے (بائیکاٹ) کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

Editor

Next Post

کورونا وائرس ،پاکستان  بھر میں  مزید 4افراد جاں بحق، اموات 6235 ہوگئی

اتوار اگست 23 , 2020
کورونا وائرس ،پاکستان  بھر میں  مزید 4افراد جاں بحق، اموات 6235 ہوگئی مزید 591 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 292765ہو گئی،275836افراد صحتیاب ،696افراد کی حالت تشویشناک سندھ 127965،پنجاب 96178،خیبرپختونخوا35750،بلوچستان12507،اسلام آباد میں 15493کیسز ہو گئے اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق […]