کراچی (ویب ڈیسک)
پاک بحریہ کا سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن، تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کیں گئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سرجانی ٹاؤن، ہندو گوٹھ اور کورنگی کے علاقوں میں 2500 افراد میں کھانے کے پیکٹ اور پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔ اندرون سندھ متعدد گوٹھوں میں پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔
ڈائیونگ ٹیموں نے بدین اور ٹنڈو باگو میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز بھی کئے۔ سجاول اور میرپور ماتھیلو میں 300 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔