حب ندی پر تعمیر پل کے گرنے کا خدشہ

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی میں بارشوں کے بعد حب ندی پر تعمیر کئے گئے پل کے پلرز کی سپورٹ کی دیواریں گر گئیں جس سے پل کے کمزور ہوکر گرجانے کا خدشہ ہے۔

حب چوکی کے قریب حب ندی پہ بنائے جانے والے پل کے پلرز حالیہ بارشوں میں متاثر ہوئے ہیں، پل کے پلرز کی سپورٹ کے لئے بنائے جانے والی چاروں اطراف کی دیوار بارشوں کے باعث گرگئی ہے جس سے پل کے پلرز کمزور ہونے کا خدشہ ہے ۔

حب ندی کے 3 پلرز کی سپورٹ کی دیواریں گر گئی ہیں جبکہ دیگر کی حالت مخدوش ہے، حب ندی کے پلرز کی تشویشناک حالت سے متعلق شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر بھی کی ہے۔

ویڈیو میں شہری نے حکومت سےکسی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے پلرز کی سپورٹ کے لئے بنائے جانے والی دیواروں کے گرنے کے بعد ان کی دوبارہ تعمیر کرنے اور پل کا تکنیکی معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حب ندی کے اوپر تعمیر کئے گئے پل سے حب اور کراچی کے درمیان ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ گزرتا ہے۔

Editor

Next Post

پاک بحریہ کا سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

ہفتہ ستمبر 5 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کا سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن، تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کیں گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سرجانی ٹاؤن، ہندو گوٹھ اور کورنگی کے علاقوں میں 2500 افراد میں کھانے […]