لاہور (ویب ڈیسک)
پنجاب حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور سے اختلافات پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس سروس آف پاکستان چیپٹر کےصدر راؤ سردار کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، آئی جی آفس پنجاب میں ہونے والے اجلاس میں تمام افسران شریک ہوئے، اجلاس کے دوران شرکاء نے اتفاق کیا کہ سی سی پی او لاہور نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکاء کی جانب سے سی سی پی او کےخلاف ضابطےکی کارروائی عمل میں لانے کے مطالبے سمیت سی سی پی او لاہور کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹائے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سی سی پی او لاہور کو سزا دینے کی بھی تجویز دی گئی جبکہ اجلاس کے دوران شرکاء نے اتفاق کیا کہ سی سی پی او لاہور نے آئی جی کا آرڈر نہیں سنا، کوئی افسران کاحکم نہیں مانے گا۔
اس سے قبل سی سی پی او لاہور عمرشیخ کی جانب سے کہا گیا تھا آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب سے غیرمشروط معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔
واضح رہے کہ دو سال کے دوران اب تک پانچ آئی جی پنجاب تبدیل ہو چکے ہیں۔