کراچی (ویب ڈیسک)

سابق سیکریٹری بلدیات افتخار علی شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کا چارج سنبھال لیا۔

کے ایم سی کے ہیڈ آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے نئے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شالوانی کا استقبال کیا۔

افتخار علی شالوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹوز سروس سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، افتخار شلوانی سیکریٹری بلدیات سندھ تھے۔

افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں جو کمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

انہیں کچھ روز قبل ہی کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔