اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 884 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 884 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 98 ہزار 593 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 783 ، پنجاب میں99 ہزار 665 خیبرپختونخوا 37 ہزار 908 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 713، بلوچستان میں 15 ہزار 323 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 776 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 816 تعداد ہوگئی۔