ایف بی آر کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری، 1کھرب سے زائد ریونیو حاصل

کراچی : ایف بی آر کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری، 1کھرب سے زائد ریونیو حاصل

مقرر کردہ ہدف 970 ارب روپے تھا، 34 ارب کا اضافہ حاصل ہوا ،

،پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 358 ارب روپے حاصل ہوئے تھے۔ایف بی آر

کراچی(ویب ڈیسک )فیڈرل بیورو آف ریونیو نے پہلی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 کھرب سے زائد ریونیو حاصل کرلیا۔فیڈرل بیورو آف ریونیو کی جانب سے رواں برس کی پہلی سہ ماہی کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں، ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 1004 ارب روپے کا نیٹ ریوینیو حاصل کیا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مقرر کردہ ہدف 970 ارب روپے تھا، 34 ارب کا اضافہ حاصل ہوا جبکہ پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 358 ارب روپے حاصل ہوئے۔ایف بی آر نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریونیو 426 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 56 ارب، کسٹمز ڈیوٹی 164 ارب رہا اور پہلی بارسہ ماہی میں گراس اورنیٹ ریونیو 1 کھرب سے زائد اکھٹا کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سہ ماہی کا کل گراس ریوینیو 1052ارب روپے ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 48 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال جاری کردہ ریفنڈز 26.5 ارب روپے کے تھے۔

Editor

Next Post

نواز شریف تیاری کریں ان کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے ، شیخ رشید

ہفتہ اکتوبر 3 , 2020
نواز شریف تیاری کریں ان کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے ، شیخ رشید اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے،کوئی بھی مسلم لیگی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا جونیجوکی پیٹھ میں بھی چھرا نوازشریف نے گھونپا تھا جبکہ بے نظیر کی بھی کردار کشی کی  عمران خان […]