سعودی عرب کا عمرہ اور زیارات پر عائد پابندی آج( اتوار) سے ختم کرنے کا اعلان

پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے مقامی افراد اور مقیم غیرملکیوں کو اجازت ہو گی

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے عمرہ کیلئے پابندی (آج) اتوار سے ختم کر نے کا اعلان کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعود ی عرب نے عمرے کے خواہش مند  افراد کیلئے  سات ماہ عائد پابندی (آج ) اتوار سے اٹھانے کا اعلان کردیا ، پابندی تین مرحلوں میں اٹھائی جائے گی ، عمرے کے لئے پہلا(آج )  4اکتوبر سے شروع ہو گا جس میں سعودی عرب کے مقامی افراد اور سعود عرب میںمقیم غیرملکیوں کو اجازت ہو گی ،6ہزار زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے ،دوسرا مرحلہ 18اکتوبر سے شروع ہو گا میں 15ہزار زائرین یومیہ عمرہ ادا کرینگے ،40ہزار زائرین مسجد الحرام میں نماز ادا کر سکیں گے ،تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے سعودی عرب سے باہر رہنے والوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ 60ہزار لوگوں کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی ۔