ہم پارلیمان کو نہیں چھوڑینگے، راجہ پرویز اشرف
حکمران پاکستان کو غیر یقینی کی طرف لے کر جارہے ہیں
عوامی مقدمہ پارلیمنٹ اور باہر لڑنے کیلئے اپوزیشن میدان عمل میں ہے
60سے65 وزیر مشیر آگ پر پیٹرول ڈالنے اور گالیاں دینے کے علاہ کچھ نہیں کررہے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے واضح کیا ہے کہ ہم پارلیمان کو نہیں چھوڑینگے، حکمران پاکستان کو غیر یقینی کی طرف لے کر جارہے ہیںعام آدمی ناامیدی اور غیر یعنی صورت حال کا شکار ہے، عوامی مقدمہ پارلیمنٹ اور باہر لڑنے کیلئے اپوزیشن میدان عمل میں ہے ۔ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گندم کا بحران پیدا ہوا اور گندم امپورٹ کی جارہی ہے، 60سے65 وزیر مشیر آگ پر پیٹرول ڈالنے اور گالیاں دینے کے علاہ کچھ نہیں کررہے ،اپوزیشن کے جلسہ کے موقع پر ایوانوں کے اجلاس بلائے گئے کیا پارلیمان دھوکے اورٹھگی سے چلایا جاتا ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت نے مخصوص انداز میں اپوزیشن کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی ہے یہ نہ جمہوریت کے حق میں ہے اور نہ ملک کے حق میں ہے ۔ ہم پارلیمان کو نہیں چھوڑینگے اور اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے ۔ہم نے دوسرے جمہوری جماعتوں کیساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ خان صاحب اپ صرف پی ٹی ائی کے نہیں ہمارے بھی وزیراعظم ہے ۔حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے اور حکومت چلانے میں ناکام ہوئی ہے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ، غیر یقینی کی کیفیت ہے، کسی کو کچھ پتہ نہیں کیا ہورہا ہے ۔پی ڈی ایم پاکستان کے عوام کی مشکلات لے کر میدان میں اتری ہے اور عوام کی مشکلات کے حل کیلئے کام کریگی مہنگائی کو پچھلی حکومتوں کی کرپشن کہنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ملک کے معاملات بگڑ رہے ہیںآپ یہ خود کہہ رہے تھے کہ پچھلی حکومتوں نے قرضے لئے 17ہزار ارب قرضہ کسے نے لیا ہے گزشتہ حکومتوں نے تو اتنا قرضہ نہیں لیا تھا، اج آپ خود تجوریاں بھر رہے ہیں