باجوڑ’ افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید، دوسرا زخمی

سیکیورٹی فورسز کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی، حوالدار تنویر نے جام شہادت نوش کیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب ڈیسک )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں حوالدار تنویر نے جام شہادت نوش کیا۔ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا کہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔