کوئٹہ : اسمنگلی روڈ پر دھماکے میں 6 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

کوئٹہ (ویب ڈیسک)

کوئٹہ کی اسمنگلی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کی اسمنگلی روڈ پرواقع کڈنی سینٹر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر چھ افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی جبکہ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے جبکہ شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی دھماکے کے مقام کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔

Editor

Next Post

سعودی عرب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا الیکشن ہار گیا...صرف 90 ووٹ ملے

بدھ اکتوبر 14 , 2020
سعودی عرب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا الیکشن ہار گیا سعودی عرب کو 191 میں سے صرف 90 ووٹ ملے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ازبکستان نے 164ووٹ، نیپال 150ووٹ، چین نے 139 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی  بین الاقوامی تنظیموں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں […]