اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریڈ زون سیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈیلی ویجزاساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کلرک ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں آج احتجاج کررہے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک آنے والے تمام راستے بند کر دئیے، مظاہرین کو روکنے کے لیے میریٹ ہوٹل، ڈی چوک، نادراچوک ، سرینا چوک میں کنٹیرز رکھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈ زون کے راستوں میں خار دارتاریں اورواٹرکینن اور پریژن وینز بھی پہنچادی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں پر لاٹھی چارج کیا جائے، ڈی چوک سے آگے جانے کی کوشش پر شیلنگ کی جائے۔

Editor

Next Post

کوئٹہ : اسمنگلی روڈ پر دھماکے میں 6 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

بدھ اکتوبر 14 , 2020
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کی اسمنگلی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کی اسمنگلی روڈ پرواقع کڈنی سینٹر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر چھ افراد زخمی ہو گئے، […]