لاہور (ویب ڈیسک)

احتساب عدالت نے رابعہ عمران کیخلاف اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیا

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے ،لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا ۔عدالت نے رابعہ عمران کیخلاف اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف پہلے ہی عدالت اشتہاری کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔