اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کے سابق وزیر اعظم و حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یارنے وفد کے ہمراہ  ملاقات کی ۔ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی  ملاقات میں  افغان امن عمل اور پاک افغان برادرانہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،گذشتہ روزگلبدین حکمت یارنے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا، جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ افغانستان کے سابق وزیر اعظم و حزب اسلامی کے سربراہ گل بدین حکمت یار پیر کو3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے،پاکستان میںقیام کے دوران حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے بھی ملاقاتیں کریں گے