Caroona Virus

کروناوائرس ‘ملک بھر میں مزید 10افراد چل بسے ،اموات 6702ہوگئیں

736نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 3لاکھ 25ہزار 480تک پہنچ گئی

3لاکھ 9ہزار 136صحتیاب ہوچکے اور 9ہزار 642مریض زیرعلاج ہیں،591کی حالت تشویشناک ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 10افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 6702ہو گئیں ،736نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 3لاکھ 25ہزار 480تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقعالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 10افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 702ہو گئی۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 736نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9ہزار 642مریض زیرعلاج ہیں اور 3لاکھ 9ہزار 136صحتیاب ہوچکے ہیں،591کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار 323اور سندھ میں 2ہزار 590اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 266، اسلام آباد میں 201، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر میں 84ہو گئی ۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18ہزار 438ہوگئی ۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 107، سندھ میں ایک لاکھ 42ہزار 641، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810، بلوچستان میں 15ہزار 738، گلگت بلتستان میں 4ہزار 107اور آزاد کشمیر میں 3ہزار 639کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے.