ترکی کے شہر ازمیر میں خوفناک زلزلہ آنے کے 91 گھنٹوں بعد چار سالہ بچی کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا،
بچی کی حوصلہ افزائی کرنے اور امدادی کارکنان کی ستائش کے طور پر تُرک صدر رجب طیب اردوان نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں اردوان نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کئی گھنٹے ملبے تلے دبے رہنے کے باوجود ننھی بچیوں کے زندہ بچ جانے کو معجزہ قرار دیا ہے۔
اردوان کا کہنا تھا کہ ’خدائے برتر کا شکر ہے کہ جس نے معجزہ دکھاتے ہوئے ہمیں پُرامید رہنے کا ایک اور موقع دیا۔‘
انہوں نے لکھا کہ معجزانہ طور پر بچ جانے والی بچی نے امدادی کارکنان کے حوصلے بلند کئے ہیں۔
خیال رہے کہ ازمیر میں 91 گھنٹوں تک عمارت کے ملبے میں دبی چار سالہ بچی آئیدا معجزانہ طور پر زندہ رہی۔
ازمیر کے میئر کا کہنا ہے کہ ہم نے91 گھنٹوں میں ایک معجزہ دیکھا ہے۔