خیبر پختونخوا کے 7اضلاع کوروناکی لپیٹ میں آگئے، آئسولیشن وارڈز فعال

پشاور میں 197،مانسہرہ،118،ایبٹ آباد75،اپرچترال میں74کیسز ہو گئے

پشاور(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے 7اضلاع کورونا کی لپیٹ میں آگئے،ہسپتالوں میں انتظامات شروع کر دیئے گئے ، آئسولیشن وارڈز کو فعال کر دیا گیا۔صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 197 ہوگئی ، مانسہرہ 118، ایبٹ آباد 75، اپر چترال میں 74، ہری پور 40، خیبر 33، صوابی 18 اور دیربالا میں کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ سامنے آنے پر صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں انتظامات شروع کر دیئے گئے ، آئسولیشن وارڈز کو فعال کر دیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ 3 مریض زیر علاج ہیں۔ ہسپتال میں 240بیڈرز پر مشتمل کمپلیکس جبکہ 40بیڈرز کا الگ آئسولیشن وارڈ بھی مکمل فعال ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 800کے قریب ہے جبکہ اب تک مجموعی کیسزکی تعداد 40ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔mk/nsr

#/S