کراچی :انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 20پیسے کی کمی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی
کراچی(ویب ڈیسک )انٹر بینک میں بدھ کوامریکی ڈالر مزید 20پیسے کی کمی سے159.80روپے کی سطح پر آگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.90روپے سے گھٹ کر159.70روپے اور قیمت فروخت160روپے سے گھٹ کر159.80روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.60روپے اور قیمت فروخت159.90روپے مستحکم رہی۔ دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے185.30روپے سے گھٹ کر185روپے اور قیمت فروخت187روپے برقرار رہی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205.50روپے سے گھٹ کر205روپے اور قیمت فروخت207.50روپے سے گھٹ کر207روپے ہوگئی۔