اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی حکومت نے ملکی اور درآمدی گیس پر نئے صنعتی کنکشن دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے گیس کے نئے صنعتی کنکنش نہ دینے کے فیصلے کا اطلاق صنعتوں میں نصب پاور پلانٹس کے لیے ہوگا۔

گیس کی قلت کے باعث صنعتوں کے کیپٹو پاور پلانٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے، دراصل حکومت کپیسٹی پیمنٹ کے بوجھ میں کمی کے لئے بجلی کی فروخت میں اضافے کی خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ہدایت کی کہ صنعتوں کو گیس کی بجائے بجلی کی فراہمی کی یقینی بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت مختلف صنعتیں بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس استعمال کرتے ہیں۔

حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس اور بجلی دونوں پر بھاری سبسڈی بھی ادا کی جارہی ہے۔