زائدالمیعاد کیمیکلز سے مصنوعی فلیورز تیار کرنے والی بڑی فیکٹری سیل ، 2000 لٹرایکسپائرڈ فلیورز تلف

لاہور (ویب ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموںنے صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں مضر صحت فلیورز تیار کرنے والی کوالٹی فلیورز نامی فیکٹری سیل کردی گئی۔ چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد کیمیکلز سے تیارکردہ2000 لٹرایکسپائرڈ فلیورز تلف کردیے گئے۔پروڈکٹس کی ٹیکنگ اورانتہائی لازم خام مال کے خرید و استعمال کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ قوانین اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔اشیائے خورونوش کی تیاری میں ایکسپائرڈ خام مال استعمال سنگین جرم ہے۔اسی طرح زائد المیعاد اشیاء کو بروقت تلف کر کے ریکارڈ میں مکمل اندارج رکھنا انتہائی لازم ہے۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے خوراک سے متعلقہ ہر کاروبار کے لیے مکمل ایس او پیزجاری کر رکھے ہیں۔ایس او پیز کے خلاف مضر صحت خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔